ایشوریہ کی ہم شکل سنیہا الال دس سال بعد بالی وڈ میں انٹری دیں گی

اتوار 21 جون 2015 15:55

ایشوریہ کی ہم شکل سنیہا الال دس سال بعد بالی وڈ میں انٹری دیں گی

ممبئی ۔ 21 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 جون۔2015ء) بالی وڈ اداکارہ ایشوریہ کی ہم شکل اداکارہ سنیہا الال دس سال بعد بالی وڈ میں انٹری دیں گی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سلمان خان کی فلم ’لکی‘ سے اپنا کیریئر شروع کرنے والی فلم اداکارہ سنیہا الال بالی ووڈ میں اپنی نئی فلم ’بے زبان عشق‘ کے ساتھ واپسی کر رہی ہیں۔سنیہا نے کہا وہ پورے دس سال بعد میں بالی وڈ میں واپسی آ رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جو غائب ہوکر واپس آتے ہیں کیونکہ بالی وڈ دوسرا موقع نہیں دیتا۔سنیہا نے فلم ’لکی‘ کے بارے میں کہا جب فلم کی پیشکش ہوئی تو میں نے وہ فلم اداکارہ بننے کے لیے نہیں کی بلکہ میں نے سوچا تھا کہ میرا کالج کا پہلا سال ہے چھٹیاں ہیں اور سلمان خان کے ساتھ اتنی بڑی فلم کا آفر آیا ہے توکالج ۹میں مشہور ہو جاؤں گی۔ فلموں میں نہ چلنے کی اپنی وجہ بتاتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جب وہ فلموں میں آئی تھی تب صرف 15،16 سال کی ہی تھی۔ فلم کا آفر تو قبول کر لیا تاہم اس وقت میں نے سخت محنت نہیں کی تھی۔

وقت اشاعت : 21/06/2015 - 15:55:33

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :