فلم اسٹار مصطفی قریشی کی اہلیہ بلبل مہران روبینہ قریشی کی تیسری برسی ہفتہ کو منائی گئی

ہفتہ 12 جولائی 2025 15:01

فلم اسٹار مصطفی قریشی کی اہلیہ بلبل مہران روبینہ قریشی کی تیسری برسی ہفتہ کو منائی گئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء)بلبل مہران روبینہ قریشی اہلیہ لیجنڈ اداکار مصطفی قریشی کی تیسری برسی ہفتہ کو منائی گئی،مصطفی قریشی کی رہائش گاہ پر خواتین کیلئے قران خوانی اور دعائے مغفرت کا اہتمام کیا گیا ہے جبکہ مرحومہ روبینہ قریشی کی قبر ملحقہ مزار عبداللہ شاہ غازی پر اداکار مصطفی قریشی دیگر احباب کے ہمراہ فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت میں شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

مصطفی قریشی کی پرستاروں سے ان کی اہلیہ کے لئے دعائے مغفرت کی درخواست کی گئی ہے۔

وقت اشاعت : 12/07/2025 - 15:01:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :