اسکارلیٹ جوہانسن بھی فوٹوگرافرز پر بھڑکنے والوں کی فہرست میں شامل

ہفتہ 12 جولائی 2025 15:07

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء)ہالی ووڈ اداکارہ اسکارلیٹ جوہانسن پاپارازیوں بغیر اجازت تصاویر لینے والے فوٹوگرافرز پر غصہ ہوگئیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 40سالہ اداکارہ کو نیویارک سٹی میں نئی فلم کی شوٹنگ کے دوران فوٹوگرافر پر چیختے ہوئے دیکھا گیا۔اس حوالے سے اداکارہ کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکارلیٹ جوہانسن فلم پیپرٹائیگرکے ایک سین کی شوٹنگ میں مصروف تھیں کہ اس دوران یہ واقعہ پیش آیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے چیخ کر کہا کہ راستے سے ہٹو میں کام کر رہی ہوں۔اسکارلیٹ جوہانسن کا کہنا تھا کہ میں سمجھ گئی ہوں کہ آپ کام کر رہے ہیں لیکن مجھے اپنا کام کرنے دیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق فلم پیپر ٹائیگر میں اسکارلیٹ جوہانسن مرکزی کردار میں نظر آئیں گی،اس فلم کی ریلیز کی حتمی تاریخ فی الحال سامنے نہیں آئی ہے۔
وقت اشاعت : 12/07/2025 - 15:07:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :