شادی سے ڈرتی ہوں ، پرماں بننا چاہتی ہوں، شروتی ہاسن

ہفتہ 12 جولائی 2025 15:01

شادی سے ڈرتی ہوں ، پرماں بننا چاہتی ہوں، شروتی ہاسن
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء)بھارتی اداکارہ و گلوکارہ شروتی ہاسن نے کہاہے کہ شادی سے ڈر تی ہوں پر ماں بھی بنناچاہتی ہوں،اگر کوئی سمجھ نہیں آیا تو میں بچہ گود لے لوں گی ۔ایک انٹرویوکے دوران نجی زندگی پر بات کرتے ہوئے شروتی ہاسن نے کہا کہ شادی سے ڈر لگتا ہے لیکن اسی انٹرویو میں اداکارہ نے بچے پیدا کرنے کی اپنی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

(جاری ہے)

شروتی نے کہاکہ وہ ہمیشہ سے ماں بننا چاہتی تھیں لیکن سنگل موم نہیں کیونکہ وہ سمجھتی ہیں کہ بچے کی پرورش کیلئے ماں باپ دونوں کا ہونا ضروری ہے اور اگر کوئی اس بات کیلئے راضی ہے تو یہ بہت اچھی بات ہے۔شروتی نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ اگر کوئی سمجھ نہیں آیا تو میں بچہ گود لے لوں گی کیونکہ میں اپنی زندگی میں وہ تمام محبت اور پیار اس انسان کو دینا چاہتی ہوں جو واقعی اس کا مستحق ہے۔ اپنے رومانوی تعلقات کی حیثیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے شروتی نے شیئر کیا کہ وہ فی الحال سنگل ہیں اور خود سے سب سے زیادہ محبت کرتی ہیں۔
وقت اشاعت : 12/07/2025 - 15:01:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :