صنم سعید کی ’میں منٹو نہیں ‘کیساتھ ٹی وی سکرین پرواپسی، ماضی کے کرداروں کو تازہ کردیا

جمعرات 17 جولائی 2025 19:54

صنم سعید کی ’میں منٹو نہیں ‘کیساتھ ٹی وی سکرین پرواپسی، ماضی کے کرداروں کو تازہ کردیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2025ء)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ورسٹائل اداکارہ صنم سعید نے نئے ڈرامہ سیریل میں منٹو نہیں ہوں کے ساتھ طویل عرصے کے بعد ٹی وی اسکرین پر واپسی کا اعلان کر دیا۔انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں انہیں نئے ڈرامہ سیریل میں منٹو نہیں کے کردار مس ماریہ کے روپ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

جہاں اداکارہ طویل عرصے کے بعد ٹی وی اسکرین پر واپسی کیلئے پرجوش ہیں وہیں انہوں نے اپنے ماضی کے جاندار کرداروں کی یاد کو ایک بار پھر تازہ کر دیا۔انہوں نے انسٹاپوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں تسلیم کرتی ہوں کہ کہانیوں کو مثر انداز میں پیش کرنے کے لیے ٹی وی بہترین ذریعہ ہے۔ ٹی وی کے ناظرین کی جانب سے جو پیار اور تعریف ملتی ہے اس کا کوئی ثانی نہیں۔ جہاں میں میں منو نہیں ہوں کے کردار مس ماریہ کے ساتھ اسکرین پر واپسی کیلئے پرجوش ہوں وہیں امید ہے کہ میرا یہ کردار ماضی کے کرداروں کی طرح شائقین کو بیحد پسند آئے گا۔
وقت اشاعت : 17/07/2025 - 19:54:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :