فلمساز ادیتیہ چوپڑا کی” اے بی سی ڈی ٹو “ میں بہترین پرفارمنس پر شردھا کپور کی تعریف

ہفتہ 27 جون 2015 17:29

فلمساز ادیتیہ چوپڑا کی” اے بی سی ڈی ٹو “ میں بہترین پرفارمنس پر شردھا کپور کی تعریف

ممبئی ۔27جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جون۔2015ء) بالی وڈ فلمساز ادیتیہ چوپڑا نے بھی اداکارہ شردھا کپور کو ان کی فلم ” اے بی سی ڈی ٹو “ میں پرفارمنس پر داد دی ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ فلمساز ادیتیہ چوپڑا نے اداکارہ شردھا کپور سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور انہیں انکی فلم ” اے بی سی ڈی ٹو “ کی کامیابی پر مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ان کی فلم میں اداکاری کو بھی سراہا اور کہا کہ وہ شردھا کپور کو بطور اداکارہ بڑھتے ہوئے دیکھ رہے ہیں جو کہ خوش آئند بات ہے ، اداکار ہ شردھا کپور کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ادیتیہ چوپڑا ان کیلئے کسی استاد سے کم نہیں ، ان کی داد وصول کرکے بے حد خوشی محسوس کر رہی ہیں۔ یہ بات ان کیلئے باعث فخر ہے ، فلم پر انہوں نے بے حد محنت کی اور آئندہ بھی فلموں میں محنت کر کے خود کو اچھی اداکارہ ثابت کرتی رہیں گی۔

وقت اشاعت : 27/06/2015 - 17:29:43

Rlated Stars :