خواہش ہے کہ کسی فلم میں چارلی چپلن کا کردار نبھانے کا موقع ملے،ودیا بالن

ہفتہ 27 جون 2015 17:37

خواہش ہے کہ کسی فلم میں چارلی چپلن کا کردار نبھانے کا موقع ملے،ودیا بالن

ممبئی۔27جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جون۔2015ء) بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن نے کہا کہ وہ چارلی چپلن کا کردار نبھانے کی خواہاں ہیں۔ بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن نے اپنی حالیہ گفتگو میں کہا کہ ان کا پسندیدہ کردار چارلی چپلن ہے اور ان کی دیرینہ خواہش ہے کہ انہیں کسی فلم میں یہ کردار نبھانے کا موقع ملے، چارلی چپلن ایک مثالی کردار ہے ، ان کیلئے یہ بات اعزاز سے کم نہیں ہوگی اگر انہیں ہی کردار کرنے کا موقع ملے ۔

(جاری ہے)

اداکارہ کی نئی فلم ” ہماری ادھوری کہانی “ ہے جس میں ان کے ہیرو عمران ہاشمی ہیں۔ فلم 12جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 27/06/2015 - 17:37:27

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :