عمرہ کرنے جاو تو طعنے ملتے ہیں اب آپ بھی عمرہ کریں گی، صنم ماروی

بدھ 13 اگست 2025 12:55

عمرہ کرنے جاو تو طعنے ملتے ہیں اب آپ بھی عمرہ کریں گی، صنم ماروی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء)معروف لوک گلوکارہ صنم ماروی نے انکشاف کیا ہے کہ اگر وہ عمرے کی ادائیگی کے لیے جائیں یا پھر کربلا معلی کی زیارت کرنے جائیں تو انہیں گلوکاری کی وجہ سے طعنے دیے جاتے ہیں۔صنم ماروی نے نجی ٹی وی میں اظہار خیال کرتے ہوئے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میوزک سے وابستگی کی وجہ انہیں سوشل میڈیا پر بہت زیادہ ٹرولنگ کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

ان کے مطابق وہ بھی عام انسانوں کی طرح انسان ہیں، ان کا بھی دل چاہتا ہے کہ وہ بھی عبادات کریں لیکن لوگ اس بات کو نہیں سمجھتے۔گلوکارہ کا کہنا تھا کہ زیادہ تر لوگ انہیں ان کی گلوکاری کی وجہ سے عبادتیں کرنے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہیں اور ان کی پوسٹس پر نامناسب تبصرے کیے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

صنم ماروی نے بتایا کہ اگر وہ عمرے پر جاتی ہیں تو لوگ کمنٹس کرتے ہیں اب آپ بھی عمرہ کریں گی۔

اسی طرح جب وہ کربلا معلی کی زیارت کرنے جاتی ہیں تو بھی انہیں ان کی گلوکاری کی وجہ سے ایسے ہی طعنے دیے جاتے ہیں۔گلوکارہ کا کہنا تھا کہ کربلا کی زیارت کرکے واپس آنے اور عمرے کی ادائیگی کے بعد دوبارہ کام پر واپس جائیں تو زیادہ طعنے دیے جاتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ عمرے کی ادائیگی کے بعد واپس کام کرنے پر انہیں طعنے ملتے ہیں کہ ابھی آپ عمرہ کرکے آئی تھیں اور ابھی یہ کام کر رہی ہیں صنم ماروی کا کہنا تھا کہ گلوکاری ان کا کام ہے، وہ روزی روٹی ہے، وہ تو کرنا ہی ہے جب کہ وہ بھی عام انسانوں کی طرح خدا کی عبادت کرنا چاہتے ہیں اور ان سمیت دوسرے گلوکار عمرے کی ادائیگی کرتے ہیں تو اس میں کوئی خرابی نہیں، سوشل میڈیا صارفین کو ایسے طعنے نہیں دینے چاہیے۔
وقت اشاعت : 13/08/2025 - 12:55:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :