عمرہ، حج اور زیارت پر جانے پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، صنم ماروی

میں پہلے ہی محبت سے ڈسی ہوئی ہوں، محبت ایک ایسی بیماری ہے جو مجھے بہت جلدی لگی تھی، بشری انصاری

بدھ 13 اگست 2025 17:17

عمرہ، حج اور زیارت پر جانے پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، صنم ماروی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء)پاکستان کی معروف لوک گلوکارہ صنم ماروی نے سوشل میڈیا پر لوگوں کی جانب سے تنقید پر لب کشائی کردی، کہا کہ بہت سے لوگ عمرہ، حج اور زیارات کرنے پر بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔ بشری انصاری نے کہا کہ محبت انسان کو مضبوط سے زیادہ کمزور کردیتی ہے۔بشری انصاری نے کہا کہ ہمارے ساتھ بہت کچھ برا ہوتا ہے لیکن سب کچھ کھل کر نہیں بتاسکتے، ہماری بھی کچھ حدیں ہیں۔

سوال محبت آپ کو مضبوط بناتی ہے یا کمزور کردیتی ہی ، پر بشری انصاری نے دلچسپ انداز میں کہا کہ میں پہلے ہی محبت سے ڈسی ہوئی ہوں، محبت ایک ایسی بیماری ہے جو مجھے بہت جلدی لگی تھی، محبت بڑی خوبصورت چیز ہے، زیادہ تر محبت آپ کو کمزور کردیتی ہے۔ صنم ماروی نے کہا کہ محبت کمزور کردیتی ہے۔

(جاری ہے)

صنم ماروی نے بتایا کہ میوزک کی وجہ سے مجھے سوشل میڈیا پر بہت تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے، میں بھی عام انسانوں کی طرح ہوں، میرا بھی دل چاہتا ہے کہ عبادات کروں لیکن لوگ اس بات کو نہیں سمجھتے۔

گلوکارہ نے کہا کہ لوگ مجھے گلوکاری کی وجہ سے عبادتیں کرنے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہیں اور سوشل میڈیا پوسٹس پر نامناسب جملے کستے ہیں۔صنم ماروی نے بتایا کہ اگر وہ عمرہ، حج یا زیارات پر جاتی ہیں تو لوگ کمنٹس کرتے ہیں اب آپ بھی عمرہ یا حج کریں گی ، اسی طرح جب میں کربلا میں زیارت کرنے جاتی ہوں تو بھی صارفین طعنے دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کربلا کی زیارت کرکے واپس آنے اور عمرے کی ادائیگی کے بعد دوبارہ کام پر واپس جاں تو طعنے ملتے ہیں کہ ابھی تو عمرہ کرکے آئی تھیں اب پھر یہ کام کررہی ہے۔صنم ماروی نے مزید کہا کہ گلوکاری میرا کام ہے، روزی روٹی ہے، یہ تو کرنا ہی ہے۔
وقت اشاعت : 13/08/2025 - 17:17:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :