اتنا بیوقوف نہیں خود اپنی ہی فلم میں اداکاری کروں‘ کرن جوہر
میرے مداح مجھے اداکار کے بجائے پروڈیوسر کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں
اتوار 28 جون 2015 10:44
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جون۔2015ء) بولی وڈ کے ہدایت کار، اداکار اور پروڈیوسر کرن جوہر کا کہنا ہے کہ وہ اتنے بیوقوف نہیں کہ خود اپنی ہی فلم میں اداکاری کریں۔کرن جوہر نے حال ہی میں ہدایت کار انوراگ کشپ کی فلم' بومبے ویلوٹ' میں ولن کا اہم کردار ادا کیا تھا۔
(جاری ہے)
اس فلم نے باکس آفس پر کوئی خاص کامیابی حاصل نہیں کی البتہ کرن جوہر کی اداکاری کو شائقین کے ساتھ ساتھ ناقدین کی بھی بھر پور داد وصول ہوئی۔
کرن جوہر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ اپنی اداکاری سے خوش نہیں جس کی وجہ سے وہ آئندہ اداکاری نہیں کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اتنے بیوقوف نہیں کہ خود اپنی پروڈکشن میں اداکاری کریں، البتہ وہ انتظار کر رہے ہیں کہ کوئی اور انہیں فلم کی آفر دے جسے وہ منع کر سکیں۔کرن کا مزید کہنا تھا کہ شاید مداح انہیں اداکار کے بجائے پروڈیوسر کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Famous Showbiz Stars
Natasha Lyonne
Mathira
Beenish Chohan
Jennifer Morrison
AJ Michalka
Jack Nicholson
Madiha Iftikhar
Saba Hameed
Farah naz
Maia Mitchell
Pablo Schreiber
Rohit shety
Showbiz News In Urdu
-
انٹرنیشنل پیکجنگ فلمز لمیٹڈکا آئی پی او کے ذریعے 1.47ارب روپے اکھٹا کرے گی
-
فن کے ذریعے بچوں کی تربیت ہماری بنیادی ذمہ داری ہے، طارق علی بسرا
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
شوٹنگ میں مصروف پریانکا چوپڑا کا میٹ گالا میں شرکت کرنے سے انکار
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، نہیں چاہتی کبھی اس مرحلے سے گزروں، حنا آفریدی
-
شروتی ہاسن اور دوست سنتانو ہزاریکا کا بریک اپ ہوگیا
-
60 سالہ خاتون نے 'مس یونیورس بیونس آئرس' کا ٹائٹل جیت لیا
-
جہاز میں لوگ مجھے دیکھ کر استغفراللہ پڑھتے ہیں، متھیرا