اتنا بیوقوف نہیں خود اپنی ہی فلم میں اداکاری کروں‘ کرن جوہر
میرے مداح مجھے اداکار کے بجائے پروڈیوسر کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں
اتوار 28 جون 2015 10:44
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جون۔2015ء) بولی وڈ کے ہدایت کار، اداکار اور پروڈیوسر کرن جوہر کا کہنا ہے کہ وہ اتنے بیوقوف نہیں کہ خود اپنی ہی فلم میں اداکاری کریں۔کرن جوہر نے حال ہی میں ہدایت کار انوراگ کشپ کی فلم' بومبے ویلوٹ' میں ولن کا اہم کردار ادا کیا تھا۔
(جاری ہے)
اس فلم نے باکس آفس پر کوئی خاص کامیابی حاصل نہیں کی البتہ کرن جوہر کی اداکاری کو شائقین کے ساتھ ساتھ ناقدین کی بھی بھر پور داد وصول ہوئی۔
کرن جوہر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ اپنی اداکاری سے خوش نہیں جس کی وجہ سے وہ آئندہ اداکاری نہیں کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اتنے بیوقوف نہیں کہ خود اپنی پروڈکشن میں اداکاری کریں، البتہ وہ انتظار کر رہے ہیں کہ کوئی اور انہیں فلم کی آفر دے جسے وہ منع کر سکیں۔کرن کا مزید کہنا تھا کہ شاید مداح انہیں اداکار کے بجائے پروڈیوسر کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.