قصور، معروف فلمی اداکارہ ریشم کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ

سرحدی گائوں شیخوپورہ نو کا بھی دورہ کیا جہاں مزید متاثرین میں راشن تقسیم کیا گیا

پیر 15 ستمبر 2025 11:14

قصور، معروف فلمی اداکارہ ریشم کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2025ء)معروف فلمی اداکارہ ریشم نے حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقے قصور کا دورہ کیا اور ضلعی انتظامیہ قصور کے تعاون سے دو مختلف مقامات پر سیلاب زدگان میں راشن تقسیم کیا۔

(جاری ہے)

اداکارہ ریشم نے سب سے پہلے ڈی پی ایس سکول میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سیلاب متاثرین کے درمیان راشن تقسیم کیا۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے اہم نمائندے ایڈمنسٹریٹر محمد جہانگیر چوپڑا بھی ان کے ہمراہ تھے۔اداکارہ ریشم نے اس کے بعد سرحدی گاں شیخوپورہ نو کا بھی دورہ کیا جہاں مزید متاثرین میں راشن تقسیم کیا گیا۔

وقت اشاعت : 15/09/2025 - 11:14:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :