یوٹیوبرکے خلاف توہین مذہب کا الزام ، عدالت کا این سی سی آئی اے کو قانون کے مطابق کارروائی کا حکم

ہفتہ 13 ستمبر 2025 19:21

یوٹیوبرکے خلاف توہین مذہب کا  الزام ، عدالت کا این سی سی آئی اے کو قانون کے مطابق کارروائی کا حکم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2025ء) لاہور کی سیشن عدالت نے یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف توہین مذہب کے الزام میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کو قانون کے مطابق کاروائی کرنے کا حکم دے دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج شفقت شہباز راجہ نے فیصلہ جاری کیا۔

(جاری ہے)

درخواست شہزادہ عدنان نے اپنے وکیل محمد مدثر چوہدری ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی تھی، جس میں موقف اپنایا گیا کہ رجب بٹ نے توہینِ مذہب کی اور اس حوالے سے کارروائی کے لیے درخواست این سی سی آئی اے کو دی گئی تاہم ادارے نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔عدالت نے سماعت کے بعد این سی سی آئی اے کو ہدایت کی کہ وہ قانون کے مطابق فوری کارروائی عمل میں لائے۔

وقت اشاعت : 13/09/2025 - 19:21:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :