بیلا حدید کی ہسپتال سے تصاویر وائرل، مداح تشویش میں مبتلا

جمعرات 18 ستمبر 2025 22:12

بیلا حدید کی ہسپتال سے تصاویر وائرل، مداح تشویش میں مبتلا
نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)عالمی شہرت یافتہ سپر ماڈل بیلا حدید نے ہسپتال سے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جس کے بعد مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔ انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصاویر میں بیلا کبھی سر پر پٹی اور آئی وی بیگ کے ساتھ دکھائی دیں، تو کبھی آرام کرتی نظر آئیں، ایک اور تصویر میں وہ برف کا پیک ماتھے پر رکھے بیٹھی تھیں۔

(جاری ہے)

بیلا نے ہسپتال کے کمرے میں لی گئی تصویروں کے ساتھ ساتھ پھولوں، بارش کے بعد قوسِ قزح، اہلِ خانہ کے ساتھ تاش کھیلنے اور اسپتال کے بستر پر پیزا ڈنر کی جھلکیاں بھی شیئر کیں۔آخری تصویر میں وہ کافی کپ تھامے لفٹ کے کونے میں بیٹھی دکھائی دیں۔بیلا نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا، سوری میں اکثر غائب ہوجاتی ہوں، میں آپ سب سے محبت کرتی ہوں۔مداحوں اور قریبی ساتھیوں نے ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیم تمناں کا اظہار کیا ہے، ان کی بہن جی جی حدید نے کمنٹس میں لکھا کہ آئی لو یو! میں دعا کرتی ہوں کہ تم جلد بہتر محسوس کرو، جیسا کہ تمہارا حق ہے۔
وقت اشاعت : 18/09/2025 - 22:12:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :