معروف امریکی گلوکارہ ریحانہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش

جمعرات 25 ستمبر 2025 16:07

معروف امریکی گلوکارہ ریحانہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2025ء)عالمی شہرت یافتہ باربیڈین گلوکارہ اور بزنس وومن ریحانہ اور معروف امریکی ریپر اے ایس اے پی راکی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 37سالہ ریحانہ نے یہ خوشخبری فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی، جہاں انہوں نے نومولود کیساتھ اپنی تصویر بھی شیئر کی۔

(جاری ہے)

تصویر میں ریحانہ کو اپنی بیٹی کو گلابی لباس میں لپیٹے بازوں میں تھامے دیکھا جا سکتا ہے۔ پوسٹ کے کیپشن میں ریحانہ نے بیٹی کا نام اور پیدائش کی تاریخ بتاتے ہوئے لکھاکہ راکی آئرش میئرز، 12ستمبر 2025۔دلچسپ بات یہ ہے کہ بیٹی کی پیدائش سے ایک دن قبل اے ایس اے پی راکی نے ایک فیشن میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں خواہش ظاہر کی تھی کہ وہ اس بار بھی بیٹی کے والد بننا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ میں دعا کرتا ہوں کہ یہ لڑکی ہو۔ پہلے بچے کے وقت ہم نے جنس معلوم کی تھی، لیکن دوسری اور تیسری بار ہم نے ایسا نہیں کیا، مگر میرا دل کہہ رہا ہے کہ یہ لڑکی ہوگی۔
وقت اشاعت : 25/09/2025 - 16:07:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :