فلم ”سیکنڈ ہینڈ ہزبینڈ“ فلم بینوں کو متاثر کرنے میں ناکام

پیر 6 جولائی 2015 15:51

فلم ”سیکنڈ ہینڈ ہزبینڈ“ فلم بینوں کو متاثر کرنے میں ناکام

ممبئی ۔ 06 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) بالی وڈ فلم ”سیکنڈ ہینڈ ہزبینڈ“ فلم بینوں کو متاثر کرنے میں ناکام رہی ‘ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ فلم ”سکینڈ ہینڈ ہزبینڈ“ جس کی اہم کاسٹ میں دھرمیندر ‘ گیپی گریوال‘ ٹینا الیوجا ‘ دیپ شیکھا ‘ گیتا بسرا ‘ وجے راز ‘ رتی اگنی ہوتری شامل ہیں ‘ فلم مداحوں کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہی۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی میں کوئی نیا پن نہیں تھا بلکہ یہ روایتی طرز کی فلم بنائی گئی ہے ۔ اس وجہ سے مداح اس سے زیادہ متاثر نہیں ہوئے اور فلم کے درمیان میں ہی سینما گھروں سے گھروں کو واپس چل دیئے۔ فلم کے گانے بھی مداحوں کی توجہ نہ حاصل کرپائے۔ اس فلم کی ہدایات سمیپ کنگ نے دی ہے۔

وقت اشاعت : 06/07/2015 - 15:51:06

Rlated Stars :