رشی کپور نے میناکشی ششہادری کو پہچاننے سے انکار کردیا

جمعرات 9 جولائی 2015 14:15

رشی کپور نے میناکشی ششہادری کو پہچاننے سے انکار کردیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جولائی۔2015ء) اپنے زمانے کے مشہور چاکلیٹی بالی ووڈ اسٹار رشی کپور اپنے متنازعہ ٹویٹس کی وجہ سے اکثر تنقید کا ہدف بنتے رہتے ہیں مگر ان کے تازہ ترین ٹویٹ نے فلمی شائقین کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔

(جاری ہے)

رشی کپور نے اپنے زمانے کی مشہور ترین اداکارہ اور فلم دامنی میں ان کی ہیروئن میناکشی ششہادری کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ، کیا آپ اندازہ لگا سکتے ہیں یہ کون ہیں، میں نے تو جب پہلی دفعہ انکو دیکھا تو میں تو نہیں پہچان سکا تھا، کیا حسین اتفاق ہے ، مجھے 30 منٹ میں انکا نام بتاوٴ ، کوئی اشارہ نہیں دونگا۔

رشی کپور کو انکے اس ٹویٹ کے جواب میں کئی ٹویٹ کئے گئے جسکے بعد جواب میں انہوں نے لکھا کہ 99 فیصد لوگوں نے صحیح پہچانا ، یہ میناکشی ششہادری ہیں جو بغیر اطلاع کے ہم سے کافی عرصے بعد ملنے آئی ہیں تاکہ ہمیں سرپرائز دے سکیں، بہت پیار لگ رہی ہیں۔51 سالہ میناکشی ششہادری جنہوں نے فلم گھائل میں اپنی عمدہ اداکاری سے سب کا دل جیت لیا تھا 1995 میں شادی کے بعد امریکہ شفٹ ہوگئی تھیں اور اس کی بعد کبھی فلم اسکرین پر دکھائی نہیں دیں۔

وقت اشاعت : 09/07/2015 - 14:15:37

Rlated Stars :