ثانیہ مرزا کی ومبلڈن میں کامیابی پر انکے شوہر نامدار شعیب ملک بھی خوشی سے سرشار

اتوار 12 جولائی 2015 20:51

ثانیہ مرزا کی ومبلڈن میں کامیابی پر انکے شوہر نامدار شعیب ملک بھی خوشی سے سرشار

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جولائی۔2015ء) ومبلڈن ٹائٹل جیتنے پر ثانیہ مرزا کو پاکستانی اور بھارتی مداحوں کی جانب سے ہزاروں کی تعداد میں مبارک باد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔ سری لنکا میں قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ موجود شعیب ملک نے اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کو مبارک باد دیتے ہوئے ٹویٹر پر ان کی تصویر شئیر کی اور لکھا "مجھے آپ پر فخر ہے، عزم، نظم و ضبط ، توجہ اور بڑے خوابوں سے ہی کھلاڑی بنتے ہیں"۔

ایک پاکستانی مداح نے ٹویٹر پیغام میں کہا "بھابی آپ جہاں بھی ہیں آگے بڑھتی رہیں ہم پاکستانی آپ سے محبت کرتے ہیں"۔ یہ پہلا موقع ہے کہ ثانیہ مرزا نے ومبلڈن ویمنز ڈبلز گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتا ہے۔ اس سے پہلے وہ فرنچ ، آسٹریلین اور یو ایس اوپن میں مکسڈ ڈبلز ٹائٹلز اپنے نام کر چکی ہیں۔

وقت اشاعت : 12/07/2015 - 20:51:50

Rlated Stars :