رنویر سنگھ اپنی فلم ”باجی راؤمستانی“ کی شوٹنگ میں مصروف

جمعرات 16 جولائی 2015 13:05

رنویر سنگھ اپنی فلم ”باجی راؤمستانی“ کی شوٹنگ میں مصروف

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جولائی۔2015ء) بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا کو کچھڑی جبکہ اپنی قریبی دوست دیپیکا کو بریانی قرار دے دیا ہے-بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنویرسنگھ اپنی نئی آنے والی فلم باجی راوٴ مستانی کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے ساتھ بالی ووڈ کی 2 اداکارائیں پریانکا چوپڑا اوردیپیکا پڈوکون بھی جلوے بکھیریں گی، جب ان سے دونوں اداکاراوٴں کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے دیپیکا کو ”بریانی“ قراردیا کیونکہ وہ فلم میں ایک شہزادی کا کردار نبھاتی نظر آئیں گی جب کہ پریانکا چوپڑا کو ان کے کردارکی مناسبت سے ”تڑکا لگی کچھڑی“ قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا باجی راوٴ مستانی میں رنویر سنگھ کی بیوی جب کہ دیپیکا ان کی محبوبہ کا کردار ادا کررہی ہیں۔

وقت اشاعت : 16/07/2015 - 13:05:37

Rlated Stars :