کاریگر نے اداکارہ میرا اور ایان کیلئے پشاوری چپل تیار کرنے سے معذرت کرلی

جمعرات 16 جولائی 2015 14:39

کاریگر نے اداکارہ میرا اور ایان کیلئے پشاوری چپل تیار کرنے سے معذرت کرلی

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جولائی۔2015ء) پشاور سے تعلق رکھنے والے چچا نور الدین نے اداکارہ میرا اور ایان علی کیلئے عید سے پہلے پشاوری چپل تیار کرنے سے معذرت کرلی۔ کہتے ہیں کام زیادہ ہونے کی وجہ سے عید سے پہلے چپل کی تیاری ممکن نہیں ہے۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے پشاوری چپل کا آرڈر دیا تو اداکارہ میرا اور ماڈل ایان علی نے بھی پشاوری چپل کی خواہش ظاہر کردی۔

(جاری ہے)

اداکارہ میرا نے اپنی والدہ کو جلد از جلد سات نمبر پشاوری چپل بنوانے کا آرڈر دکاندار کو بھجوانے کیلئے کہا جبکہ ماڈل ایان علی نے بھی اپنے والد کو عید الفطر سے قبل پشاوری چپل منگوانے کا پیغام بھیجا تھا۔ دوسری جانب عمران خان اور ان کی اہلیہ ریحام خان کے لئے پشاوری چپل تیار کرنے والے کاریگر چچا نورالدین نے میرا اور ایان علی کے لئے چپل کی تیاری سے معذرت کرلی۔ انہوں نے کہا کہ اداکارہ میرا اور ماڈل ایان علی کی خواہش ہو تو بکرا عید کے لئے ان کی چپل تیار ہوسکتی ہے

وقت اشاعت : 16/07/2015 - 14:39:34

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :