نوازالدین صدیقی کے والد انتقال کرگئے

بدھ 22 جولائی 2015 13:56

نوازالدین صدیقی کے والد انتقال کرگئے

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جولائی۔2015ء) بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی کے والد نواب الدین صدیقی انتقال کرگئے ہیں۔ مرحوم کی عمر72برس تھی اور وہ برین ہیمرج کے بعد طویل عرصے سے مفلوج تھے۔ نوازالدین کے خاندانی ذرائع کے مطابق نواب الدین سہارن پور کے ایک ہسپتال میں داخل تھے جہاں وہ گزشتہ روز انتقال کرگئے۔

(جاری ہے)

نواب الدین ممبئی میں اپنے بیٹے کے ہمراہ رہتے تھے تاہم وہ عید الفطر کے سلسلے میںآ بائی شہر آئے تھے۔

ان کی نماز جنازہ آج شام تک ادا کی جائے گی۔ امکان ہے کہ نواز الدین اس میں شرکت کریں گے۔ واضح رہے کہ نواز الدین کو حال ہی میں عید الفطر کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلم بجرنگی بھائی جان میں چاند نواب کے کردار سے خوب شہرت ملی ہے، اور اس موقع پروالد کے انتقال کا صدمہ سہنا ان کیلئے بے حد دشوار ہوگا۔

وقت اشاعت : 22/07/2015 - 13:56:27

Rlated Stars :