ہماری ڈرامہ انڈسٹری بھارت کے مقابلے میں پہلے بھی بہتر تھی اورآج بھی ان سے آگے ہے ‘ سلینا سپرا

منگل 28 جولائی 2015 14:00

ہماری ڈرامہ انڈسٹری بھارت کے مقابلے میں پہلے بھی بہتر تھی اورآج بھی ان سے آگے ہے ‘ سلینا سپرا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء ) اداکارہ سلینا سپرا نے کہا ہے کہ ہماری ڈرامہ انڈسٹری بھارت کے مقابلے میں پہلے بھی بہتر تھی اورآج بھی ان سے آگے ہے ،ایک وقت ضرور آیاتھا جب بھارتی ڈراموں نے اپنی جانب تواجہ مبذول کروائی تھی مگر وہ شارٹ ٹرم کیلئے تھا ،خدا کے فضل سے آج ہماری ڈرامہ انڈسٹری مقبولیت کے عروج پر ہے ،ہمیں بھارتی فلموں کی نمائش سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں جب ہماری فلمیں اچھی ہونگی تو فلم بین خودبخود پاکستانی فلمیں دیکھنے پر مجبور ہونگے ۔

انہوں نے ”اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء “سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ70کے دور میں پاکستان اور بھارت کی فلم انڈسٹری برابری کی سطح پر تھی۔ا 70سے 80کا دور ہماری فلم انڈسٹری کا سنہرا دورتھا اور آج بھی ہماری پرانی فلمیں اورمیوزک کا کوئی جواب نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ 80کی دہائی کے بعد بھارتی فلم انڈسٹری کے پاس بہترین ٹیکنالوجی آگئی تھی جس کی وجہ سے وہ ہم سے آگے بڑھ گئے ۔

آ ج پاکستان میں بڑی اچھی فلمیں بن رہی ہیں جس سے نئے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی ہورہی ہے اور حال ہی میں عید الفطر پر ریلیز ہونے والی پاکستانی فلموں کی کامیابی سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ ہمارے پاس آج بھی بہترین ٹیلنٹ موجو د ہیں اور مجھے امید ہے کہ آنے والے دور میں ہماری فلم انڈسٹری دوبارہ بھارتی فلم انڈسٹری کے ساتھ بھر پور مقابلہ کریگی ۔

وقت اشاعت : 28/07/2015 - 14:00:57

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :