اپنی شادی شدہ زندگی سے بھرپور لطف اٹھا رہی ہوں، رانی مکھر جی

ہفتہ 1 اگست 2015 14:27

اپنی شادی شدہ زندگی سے بھرپور لطف اٹھا رہی ہوں، رانی مکھر جی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اگست۔2015ء)بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھر جی نے کہا ہے کہ فی الحال میں اپنی شادی شدہ زندگی سے لطف اٹھا رہی ہوں۔ایک انٹرویو میں بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ میں اس وقت زپنی زندگی سے بھرطور لطف اٹھا رہی ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں نے ابھی تک کسی فلم کی ہدایات دینے کے بارے میں نہیں سوچا ہے ، میرے شوہر خود بہت اچھے اور کامیاب ہدایتکار ہیں اگر میں نے چاہا تو وہ مجھے کسی بھی فلم کی ہدایت دینے سے روکیں گے نہیں، رانی مکھر جی نے اپنے کیریئر کے بارے میں کہا کہ بالی ووڈ کے تین اداکاروں کی وجہ سے میں آج اس مقام پر ہوں جن میں ادیتہ چوپڑا، شاہ رخ خان اور عامر خان شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 01/08/2015 - 14:27:51

Rlated Stars :