شروتی ہاسن کا اپنا پروڈکشن ہاؤس لاؤنچ کرنے کا فیصلہ

جمعہ 7 اگست 2015 16:30

شروتی ہاسن کا اپنا پروڈکشن ہاؤس لاؤنچ کرنے کا فیصلہ

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اگست۔2015ء)بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن نے اداکاری کے میدان میں اپنے جہر دکھانے کے بعد اب اپنا پروڈکشن ہاؤس بنانے کا فیصلہ کرلیا ۔

(جاری ہے)

انتیس سالہ اداکارہ نے اپنا پروڈکشن ہاؤس ایسیدرو بنانے کی خبر ٹویٹر پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میرا سپنا سچ ہورہا ہے اس پروڈکشن ہاؤس کا فوکس مختصر ڈیجیٹل میوزیکل ملٹی میڈیا متن ہوگا شروتی ہندی تامل اور تیلگو سینما میں خود کو منوا چکی ہیں وہ آنیوالی فلم ویلکم بیک راکی ہینڈسم اور پارا میں بھی جلوہ گر ہونگی ۔

وقت اشاعت : 07/08/2015 - 16:30:24

Rlated Stars :