عمران عباس کی بالی ووڈ فلم جانثار 28 اگست کو پاکستان میں ریلیز کی جائیگی

ہفتہ 8 اگست 2015 12:12

عمران عباس کی بالی ووڈ فلم جانثار 28 اگست کو پاکستان میں ریلیز کی جائیگی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اگست۔2015ء) پاکستانی اداکار عمران عباس کی بالی ووڈ فلم جانثار 28 اگست کو پاکستان میں ریلیز کی جائیگی ،فلم بھارت میں ریلیز ہو چکی ہے ۔

(جاری ہے)

مشہور فلم امراؤ جان ادا بنانے والے مظفرعلی کی فلم جانثار میں عمران عباس کیساتھ پرنیا قریشی اہم کردار کرتی نظر آرہی ہیں ۔فلم میں ہندوستانی گلوکار مالنی اوستی، سکھوندر سنگھ اور شریا گھوشال سمیت عابدہ پروین اور شفقت علی خان نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔1857 کی جنگ آزادی کے پر بننے والی فلم میں آزادی کی جدوجہد میں اپنی جان گوا نے والے افراد کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

وقت اشاعت : 08/08/2015 - 12:12:33

Rlated Stars :