ریما خان کا اداکار عمران عباس کی نئی فلم ”جانثار“ کی کامیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

اتوار 9 اگست 2015 13:20

ریما خان کا اداکار عمران عباس کی نئی فلم ”جانثار“ کی کامیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اگست۔2015ء) اداکارعمران عباس کی نئی ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلم جانثار کی سپورٹ میں برسوں تک پاکستان فلم انڈسٹری پر راج کرنیوالی اداکارہ ریما نے وڈیو پیغام کے ذریعے نیک تمناوٴں کااظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ریما کی جانب سے دیے گئے وڈیو پیغام میں انھوں نے جہاں اداکار عمران عباس کی فنی صلاحیتوں کے حوالے سے تعریف کی ہے، وہیں انھوں نے فلم سے قبل ہی فلم کی زبردست کامیابی کی پیش گوئی بھی کر دی ہے۔

اداکارہ ریما کا اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ عمران عباس فنی صلاحیتوں سے مالامال انسان ہے۔ وہ ایک بہترین اداکار، انسان اور اچھا دوست ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مجھے اس کی فلم کا شدت سے انتظار ہے۔ جیسے ہی فلم سینما گھروں کی زینت بنے گی تو میں بھی سینما گھر جاوٴں گی۔

وقت اشاعت : 09/08/2015 - 13:20:33

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :