پاکستانی پاسپورٹ منسوخ ہو گیا، دل اب بھارت کیلئے دھڑکتا ہے‘ عدنان سمیع

اتوار 9 اگست 2015 13:23

پاکستانی پاسپورٹ منسوخ ہو گیا، دل اب بھارت کیلئے دھڑکتا ہے‘ عدنان سمیع

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اگست۔2015ء) بھارت میں رہنے والے پاکستانی گلوکاراور موسیقار عدنان سمیع خان کا کہنا ہے کہ ان کا پاکستانی پاسپورٹ منسوخ کیا جا چکا ہے لیکن انہیں بھارت کی شکل میں اپنا گھر مل گیا ہے اور وہ اس پر بہت خوش ہیں، ان کا دل اب بھارت کے لئے دھڑکتا ہے۔

(جاری ہے)

ہندوستان ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے عدنان سمیع خان نیکہا کہ پاکستان میں لوگ بھارت کی شہریت کے لئے میری درخواست کی خبر سے زیادہ خوش نہیں وزٹ ویزے پر بھارت آیا تھا، بھارت میں کئی بار میرے ویزے میں توسیع ہوتی رہی لیکن اس کے بعد پاکستان نے میرا پاسپورٹ کینسل کر دیا۔

اب میں نے بھارت سے درخواست کی ہے کہ مجھے بھارتی شہریت دی جائے۔ اگرچہ ابھی تک مجھے شہریت نہیں ملی لیکن مجھے بھارت میں رہنے کا قانونی حق مل گیا ہے جس پر بہت خوش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے پاسپورٹ منسوخ کئے جانے کے بعد میری حیثیت اب بے گھر جیسی ہے، جب تک بھارت کی شہریت نہیں ملتی میں ایک بے گھر انسان جیسی زندگی گزاروں گا

وقت اشاعت : 09/08/2015 - 13:23:44

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :