فلم سائیکو میں کردار نبھانا آسان نہیں تھا، اداکارہ میرا

منگل 19 مئی 2026 16:59

فلم سائیکو میں کردار نبھانا آسان نہیں تھا، اداکارہ میرا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2026ء) معروف اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ نئے آرٹسٹوں کو سکھانے پر یقین رکھتی ہوں، فلم سائیکو میں کردار نبھانا آسان نہیں تھا۔ میڈیا سے گفتگو میں اداکارہ میرا نے کہا کہ جب بھی کراچی آتی ہوں یہاں کے لوگوں کا پیار ملتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مصطفی قریشی میرے استاد کی حیثیت رکھتے ہیں، جب بھی نئی فلم آتی ہے تو کراچی آتی ہوں، ہمیشہ کوشش ہوتی ہے فلم میں بہتر سے بہتر کام کروں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ نئے آرٹسٹوں کو سکھانے پر یقین رکھتی ہوں، سب کو ساتھ لے کر چلنا آسان نہیں ہے، پوری دنیا میں فلم سائیکو کی بات ہورہی ہے، فلم سپر ہٹ ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ سائیکو میں کردار نبھانا آسان نہیں تھا، فلم میں مرکزی کردار ادا کررہی ہوں، اس فلم پارٹ 2 کراچی میں بنائیں گے۔
وقت اشاعت : 19/05/2026 - 16:59:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :