لاہور (آن لائن) پاکستان شوبز انڈسٹری کے اسٹار ببرک شاہ نے کہا ہے کہ علیحدگی کے باوجود میری اور وینا ملک کی ایک پراپرٹی ابھی بھی مشترکہ ہے ۔ اپنے ایک انٹرویو میں ہوئے ببرک شاہ نے اپنی اور وینا ملک کی ماضی کی یادوں سے پردہ اٹھایا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ دونوں آج بھی ایک مشترکہ جائیداد کی وجہ سے ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ببرک شاہ کے مطابق میں نے اور وینا ملک نے مل کر ایک پلاٹ خریدا تھا جہاں ہم اپنا گھر تعمیر کر رہے تھے، اس پراپرٹی میں دونوں کا برابر کا حصہ ہے، تاہم گھر مکمل ہونے سے پہلے ہی دونوں کی راہیں جدا ہو گئیں۔اداکار نے بتایا کہ علیحدگی کے باوجود وینا ملک نے کبھی اس معاملے میں میرے لیے کوئی مسئلہ پیدا نہیں کیا، اگر یہ پراپرٹی فروخت ہو جائے تو میں خوش ہوں گا، مگر فی الحال دونوں اب بھی اس مشترکہ جائیداد کے مالک ہیں۔ببرک شاہ کی یہ گفتگو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جہاں مداح ایک بار پھر اس مشہور ماضی کی محبت کی کہانی کو یاد کر رہے ہیں۔#/s#

*************** 5-05-26/--03

پیر 25 مئی 2026 17:30

e لاہو ر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2026ء) اداکار اور میزبان فہد مصطفی اپنیٰ کپڑوں اور شارٹس پر ہونے والی تنقید پر سیخ پا ہوتے ہوے کہا ہے کہ انہیں سوشل میڈیا پر ہونے والی عام ٹرولنگ سے زیادہ تکلیف اس بات پر ہوتی ہے کہ کچھ لوگ شوبز ستاروں کو نشانہ بنا کر اپنی کمائی اور کاروبار چلاتے ہیں۔ اپمے ایک انٹرویو مین انہوں نے کہا کہ وہ عوامی رائے اور تنقید کو مثبت انداز میں لیتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ اس سے سیکھ کر خود کو بہتر بنایا جائے۔

اداکار نے کہا کہ انہیں اس وقت زیادہ افسوس ہوتا ہے جب کچھ افراد صرف کلک بیٹ اور وائرل مواد بنانے کے لیے تنازعات کو ہوا دیتے ہیں اور اسٹارز کو نشانہ بنا کر اپنے مفاد حاصل کرتے ہیں۔ ان کے مطابق ایسے لوگ مسلسل کسی نئے موقع کی تلاش میں رہتے ہیں تاکہ کسی بھی بات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

فہد مصطفیٰ نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ یہ بھی ایک طرح کی کامیابی ہے کہ آج کل کوئی انٹرویو ان کے ذکر کے بغیر مکمل نہیں ہوتا، لوگ ہر انداز میں ان کے بارے میں بات کرتے ہیں، جو کسی حد تک خوش آئند بات ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی کی مقبولیت پر بلاوجہ غصہ یا منفی ردعمل دینا درست نہیں۔ لباس سے متعلق تنقید پر بات کرتے ہوئے فہد مصطفیٰ نے واضح کیا کہ وہ فیشن کے معاملے میں غیر ضروری سختی نہیں رکھتے اور نہ ہی کبھی نامناسب لباس پہنتے ہیں، البتہ وہ مختلف اور فًنکی اسٹائل کے آؤٹ فٹس کو ترجیح دیتے ہیں۔
وقت اشاعت : 25/05/2026 - 17:30:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :