میں اپنی نجی زندگی کو عوام کے سامنے لانا پسند نہیں کرتا،فلم سٹار ارباز خان

میری اور اداکارہ خوشبو خان کے درمیان طلاق نہیں ہوئی بلکہ ہم علیحدہ رہ رہے ہیں

جمعرات 3 ستمبر 2026 15:49

میں اپنی نجی زندگی کو عوام کے سامنے لانا پسند نہیں کرتا،فلم سٹار ارباز خان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2026ء) پاکستانی فلم اسٹار ارباز خان نے اداکارہ خوشبو خان سے اپنی طلاق کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں کے درمیان طلاق نہیں ہوئی بلکہ ہم علیحدہ رہ رہے ہیں۔ارباز خان نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز معروف فلم ساز سید نور کی فلم گھونگھٹ سے کیا تھا، جبکہ انہوں نے پنجابی اور پشتو فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

ارباز خان معروف پشتو فلم اداکار آصف خان کے بیٹے ہیں، انہوں نے 2004 میں فلم اداکارہ خوشبو خان سے شادی کی تھی اور دونوں کے 2 بیٹے اریان خان اور شایان خان ہیں۔چند روز قبل خوشبو خان کی جانب سے طلاق کا اعلان کیے جانے کے بعد ارباز خان نے بھی اپنی ازدواجی زندگی کے حوالے سے وضاحت کر دی۔

(جاری ہے)

اارباز خان حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے خوشبو خان سے طلاق کی تردید کرتے ہوئے اپنے تعلق اور موجودہ صورتِ حال کے بارے میں گفتگو کی۔

ارباز خان نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ شادی سے قبل بھی میں اور خوشبو ایک دوسرے کے ساتھ تھے اور سب اس بات سے واقف ہیں، دونوں کی دوستی 1996 سے 2003 تک رہی، جس کے بعد ہم نے شادی کر لی۔انہوں نے کہا کہ ہم ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے، یہ سب کو معلوم ہے، ہمارے 2 بچے ہیں اور ہم طلاق یافتہ نہیں بلکہ علیحدہ رہ رہے ہیں۔ارباز خان کا کہنا ہے کہ لوگ اکثر مجھ سے طلاق کے بارے میں سوال کرتے ہیں، تاہم ہر شخص کی ذاتی زندگی ہوتی ہے اور میں اپنی نجی زندگی کو عوام کے سامنے لانا پسند نہیں کرتا۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں بیٹے اپنی والدہ خوشبو خان کے ساتھ رہتے ہیں، وہ مجھ سے ملنے آتے ہیں جبکہ میں خود بھی بچوں سے ملاقات کے لیے لاہور جاتا ہوں، بڑا بیٹا او لیولز مکمل کر چکا ہے اور میرے بچوں کے ساتھ تعلقات خوش گوار ہیں۔
وقت اشاعت : 03/09/2026 - 15:49:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :