اداکارہ مومنہ اقبال کا ثاقب چدھڑ کے خلاف ہر فورم پر جانے کا اعلان

این سی سی آئی اے نے مبینہ ملی بھگت سے تفتیش تبدیل کی، مجھے آگاہ نہیں کیا گیا‘ میڈیا سے گفتگو

جمعرات 3 ستمبر 2026 13:32

اداکارہ مومنہ اقبال کا ثاقب چدھڑ کے خلاف ہر فورم پر جانے کا اعلان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2026ء) اداکارہ مومنہ اقبال نے رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے خلاف ہر فورم پر جانے کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ میں پاکستان کی تمام لڑکیوں کی ترجمانی کر رہی ہیں اور اپنے ساتھ ہونے والی مبینہ زیادتی پر خاموش نہیں بیٹھوں گی ، لوگوں کی بہنوں کی عزتوں سے کھیلا جائے اور کوئی پوچھنے والا نہ ہو، ایسا نہیں ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ این سی سی آئی اے نے مبینہ ملی بھگت سے تفتیش تبدیل کی، مجھے تفتیش تبدیل کیے جانے سے متعلق آگاہ نہیں کیا گیا۔اداکارہ نے کہا کہ وہ ثاقب چدھڑ کے خلاف تمام ثبوت سوشل میڈیا پر سامنے لائیں گی اور اس معاملے پر ہر فورم سے رجوع کریں گی، مجھے صلح کی پیشکشیں بھی ہوئیں لیکن میں نے صلح نہیں کی۔اداکارہ نے کہا کہ مجھے بہت سارے لوگوں نے یہ کہہ کر خاموش ہونے کا مشورہ دیا کہ میری شادی ہو چکی ہے، تاہم میں نے اپنے ساتھ ہونے والی مبینہ زیادتی پر آواز بلند کی ہے۔
وقت اشاعت : 03/09/2026 - 13:32:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :