طلاق کے بعد بھی ’انصاری‘ نام برقرار، بشریٰ انصاری نے وجہ واضح کردی

جمعہ 4 ستمبر 2026 22:12

طلاق کے بعد بھی ’انصاری‘ نام برقرار، بشریٰ انصاری نے وجہ واضح کردی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 ستمبر2026ء) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے طلاق کے بعد اپنے نام کے ساتھ ’انصاری‘ سرنیم برقرار رکھنے کی وجہ بتا دی۔بشریٰ انصاری نے حال ہی میں این جی اسپاٹ لائٹ کے شو ’دی لائٹ ود اِن‘ میں شرکت کی، جس کی میزبانی اداکارہ اور میزبان مصباح خالد نے کی۔ پروگرام کے دوران بشریٰ انصاری سے طلاق کے بعد اپنا سرنیم تبدیل نہ کرنے سے متعلق سوال کیا گیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ سرکاری دستاویزات میں ان کا نام بشریٰ بشیر ہے، تاہم شوبز میں وہ بشریٰ انصاری کے نام سے جانی جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کئی لوگ انہیں مشورہ دیتے ہیں کہ وہ اپنے نام سے ’انصاری‘ ہٹا دیں، تاہم وہ ایسا نہیں کرنا چاہتیں کیونکہ اس سے لوگ انہیں نئے نام سے پہچاننے کے عادی ہونے میں وقت لیں گے۔

(جاری ہے)

بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ اگر ان کے نام کو لے کر بشیر اور انصاری کے حوالے سے کوئی الجھن ہے تو ان کے خیال میں اس کی کوئی خاص وجہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ انصاری صاحب خود ایک معروف شخصیت ہیں، جبکہ ان کی بیٹیاں بھی انصاری ہیں۔ اگر انصاری خاندان کو ان کے نام کے ساتھ یہ سرنیم رکھنے پر کوئی اعتراض نہیں تو دوسرے لوگوں کے لیے یہ پریشانی کی بات کیوں ہی بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ وہ اپنے نام کے ساتھ ’انصاری‘ ہی استعمال کریں گی اور لوگوں کو بھی اسی نام سے انہیں جاننے کی عادت ہے۔
وقت اشاعت : 04/09/2026 - 22:12:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :