کیٹی پیری نے اورلینڈو بلوم سے علیحدگی پر پہلی بار خاموشی توڑ دی

جمعہ 4 ستمبر 2026 22:12

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 ستمبر2026ء) امریکی پاپ اسٹار کیٹی پیری نے اداکار اورلینڈو بلوم سے علیحدگی کے بعد پہلی بار اپنے جذبات اور زندگی میں آنے والی تبدیلیوں کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔کیٹی پیری اور اورلینڈو بلوم جون 2025 میں تقریباً 10 سال ساتھ رہنے کے بعد الگ ہوگئے تھے۔ دونوں کی ایک 6 سالہ بیٹی ڈیزی ڈوو بھی ہے۔

’پیپل‘ میگزین سے گفتگو کرتے ہوئے کیٹی پیری نے بتایا کہ علیحدگی کا وقت ان کی زندگی کے مشکل ترین ادوار میں سے ایک تھا۔ اس وقت وہ اپنے ٹور پر تھیں جبکہ ان کے دوست گھر واپس موجود تھے۔گلوکارہ نے کہا کہ وہ اس دوران روتی رہیں اور خود کو بہت دور اور تنہا محسوس کرتی تھیں، تاہم ان کے دوستوں نے ان کا ساتھ دیا۔ کیٹی پیری کے مطابق اس مشکل وقت نے انہیں دوبارہ اپنی زندگی کے مقصد پر توجہ مرکوز کرنے کا موقع دیا۔

(جاری ہے)

بات کرتے ہوئے انہوں نے اپنی نئی محبت کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ اس ٹور سے انہیں زندگی کا سب سے بڑا تحفہ ملا، کیونکہ اسی دوران انہیں اپنی زندگی کی محبت سے ملنے کا موقع ملا۔ کیٹی پیری کے مطابق وہ گزشتہ برس جولائی میں مونٹریال میں سابق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے ملی تھیں اور اس ملاقات کے بعد حالات بدلنے لگے۔انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ ایک ایسی محبت کی خواہش رکھتی تھیں جو غیر معمولی اور یادگار ہو۔

وہ اپنے تھراپسٹ سے بھی اس بارے میں بات کرتی تھیں کہ ان کی زندگی میں سب کچھ شاندار ہے لیکن محبت کے معاملے میں ایک کمی محسوس ہوتی ہے، پھر اچانک یہ کمی بھی پوری ہوگئی۔اورلینڈو بلوم کے ساتھ اپنے تقریباً 9 سالہ تعلق کا ذکر کرتے ہوئے کیٹی پیری نے کہا کہ وہ کسی رشتے میں اتنا طویل عرصہ بغیر کسی اہم وجہ کے نہیں رہتیں۔ان کے مطابق ہر رشتہ انسان کو کچھ نہ کچھ سکھاتا ہے اور انہیں بھی اس رشتے سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔ آخرکار انہیں آگے بڑھنے کے لیے اس تعلق کو چھوڑنا پڑا۔
وقت اشاعت : 04/09/2026 - 22:12:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :