ہائیکورٹ نے میشا شفیع کی ہرجانے کیخلاف اپیل پر7 روز میں جواب طلب کرلیا

منگل 8 ستمبر 2026 22:14

ہائیکورٹ نے میشا شفیع کی ہرجانے کیخلاف اپیل پر7 روز میں جواب طلب کرلیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2026ء) لاہور ہائیکورٹ نے گلوکارہ میشا شفیع کی ہرجانے کی رقم ادا کرنے کے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت کرتے ہوئے فریقین سے سات روز میں جواب طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے میشا شفیع کی اپیل پر سماعت کی۔ میشا شفیع نے ہتک عزت کیس میں ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔ ہرجانے کی حد تک ماتحت عدالت کا فیصلہ پہلے ہی معطل کیا جاچکا ہے۔

وقت اشاعت : 08/09/2026 - 22:14:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :