اکشے کمار کے ملازم نے امیتابھ بچن پر پانی کیوں گرایا اداکار نے دلچسپ واقعہ سنا دیا

منگل 8 ستمبر 2026 21:31

اکشے کمار کے ملازم نے امیتابھ بچن پر پانی کیوں گرایا اداکار نے دلچسپ واقعہ سنا دیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 ستمبر2026ء) بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار نے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن سے متعلق ایک دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ ان کے گھر کام کرنے والا ملازم امیتابھ بچن کو سامنے دیکھ کر اس قدر گھبرا گیا کہ پانی کے 3 سے 4 گلاس ان کے کٴْرتے پر گرا دیے۔ واقعے کی یاد تازہ ہوئی تو شو میں موجود تمام افراد بے اختیار ہنس پڑے۔

اکشے کمار نے یہ دلچسپ واقعہ ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ سیزن 18 میں سنایا، جہاں وہ اداکار سیف علی خان اور ہدایت کار پریا درشن کے ہمراہ اپنی فلم کی تشہیر کے لیے شریک ہوئے تھے۔58 سالہ اداکار نے بتایا کہ ماضی میں جب وہ ممبئی کے علاقے لوکھنڈوالا میں رہتے تھے تو امیتابھ بچن ان کے گھر آئے تھے۔ اکشے کے مطابق ان کے گھر کام کرنے والا ملازم امیتابھ بچن کا بہت بڑا مداح تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ امیتابھ بچن کو اپنے سامنے دیکھ کر ملازم اتنا نروس ہوگیا کہ پانی کا گلاس پکڑتے ہوئے اس کی توجہ ہی بٹ گئی۔ میز پر پانی کے تین یا چار گلاس رکھے ہوئے تھے، لیکن گھبراہٹ میں ملازم نے تمام گلاس امیتابھ بچن کے کٴْرتے پر گرا دیے۔اکشے کمار نے مزاحیہ انداز میں بتایا کہ یہ منظر دیکھ کر وہ خود بھی پریشان ہوگئے اور سوچنے لگے کہ اب کیا ہوگا تاہم واقعہ کسی ناخوشگوار صورتحال کے بجائے ایک یادگار اور مزاحیہ لمحہ بن گیا۔اداکار کے واقعہ سنانے پر امیتابھ بچن سمیت شو میں موجود تمام افراد بھی بے اختیار ہنس پڑے، جبکہ یہ دلچسپ قصہ پروگرام کے یادگار لمحات میں شامل ہوگیا۔
وقت اشاعت : 08/09/2026 - 21:31:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :