پولیس مومنہ کے شوہر حمزہ کو مطلوبہ سیکیورٹی دے ہی دے، قتل کی سازش کے الزام پر ثاقب چدھڑ کا جواب

منگل 8 ستمبر 2026 17:26

پولیس مومنہ کے شوہر حمزہ کو مطلوبہ سیکیورٹی دے ہی دے، قتل کی سازش کے الزام پر ثاقب چدھڑ کا جواب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2026ء) رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چڈھر نے اداکارہ مومنہ اقبال کے شوہر حمزہ حبیب کی جانب سے جان سے مارنے کیلئے شوٹرز کا انتظام کیے جانے کے الزام کا ردعمل دے دیا۔

(جاری ہے)

ثاقب چدھڑ نے انسٹاگرام اسٹوری میں ان الزامات کو جعلی کہانی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔انہوں نے لکھا، یہ ایک جعلی کہانی ہے، میں آئی جی پنجاب سے درخواست کرتا ہوں کہ انہیں سیکیورٹی فراہم کی جائے، جس کی انہیں اتنی شدت سے ضرورت ہے۔ثاقب چدھڑ نے کہا کہ ان کے پاس بہت سے کام ہیں اور یہ معاملہ میرے لئے اہمیت نہیں رکھتا۔

وقت اشاعت : 08/09/2026 - 17:26:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :