زندگی میں حالات سے سمجھوتا کرنے والے لوگ کامیاب ہوتے ہیں‘ فلمسٹار ثناء

ہفتہ 19 ستمبر 2015 12:27

زندگی میں حالات سے سمجھوتا کرنے والے لوگ کامیاب ہوتے ہیں‘ فلمسٹار ثناء

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 ستمبر۔2015ء )فلمسٹار ثناء نے کہا ہے کہ زندگی میں حالات سے سمجھوتا کرنے والے لوگ کامیاب ہوتے ہیں، زندگی بڑی خوبصورت چیز ہے اور یہ صرف ایک بار ملتی ہے اسے اچھے اور پر امن طریقے سے بسرکرنا چاہیے ۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ٹی وی اور فلم انڈسٹری کامیابی کی راہ پر گامزن ہوچکی ہیں ۔

(جاری ہے)

انڈسٹری پر بلاوجہ تنقید سے اجتناب کرنا چاہیے اورا س کی بہتری کیلئے سب کو نیک نیتی سے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔ہماری انڈسٹری دن رات تری کررہی ہے جوبڑی باعث مسرت بات ہے۔ایک سوال کے جواب میں ثناء کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کی کی سیر کرچکی ہوں مگر جو مزہ اپنے وطن میں آتا ہے وہ کسی اور ملک میں نہیں آتا ۔انہوں نے کہاکہ اپنے آپ کو خوش قسمت اداکارہ تصورکرتی ہوں کہ فلموں، ٹی وی اور کمرشل کی دنیا میں میرا سفر کامیابی سے جاری ہے جو میرے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے ۔

وقت اشاعت : 19/09/2015 - 12:27:20