فلموں میں کام کرنے کیلئے بھارت جانے کی ضرورت نہیں ہے، فہد مصطفی

منگل 22 ستمبر 2015 13:54

فلموں میں کام کرنے کیلئے بھارت جانے کی ضرورت نہیں ہے، فہد مصطفی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 ستمبر۔2015ء) پاکستانی اداکار اور ملک کے سب سے بڑے گی شو کے میزبان فہد مصطفی نے کہا ہے کہ فلموں میں کام کرنے کیلئے انہیں بھارت جانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اپنے ہی ملک میں ان کے پاس بہترین آفرز موجود ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جہاں متعدد پاکستانی اداکار بالی وڈ کی آفر ملنے کا انتظار کرتے ہیں وہیں اداکار فہد مصطفی نے انڈین فلمی صنعت کے بجائے پاکستانی سنیما کا انتخاب کیا ہے۔

حال ہی میں فہد مصطفی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیا کہ وہ ٹریفک میں پھنس چکے ہیں جس کے باعث ان کے مداح ان سے خالی وقت میں کچھ سوالات کرنا چاہیں تو پوچھ سکتے ہیں۔اس دوران فہد مصطفی کی ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ وہ ہندوستان کب جائیں گے اور کیا وہاں سے واپس آئیں گے یا نہیں۔

(جاری ہے)

اس سوال پر فہد مصطفی کا کہنا تھا کہ انہیں بالی ووڈ سے ایک فلم کی آفر آئی تھی تاہم ان کے پاس یہاں بہتر آفرز ہیں جس کے باعث وہ یہی رہیں گے۔

یاد رہے کہ پاکستانی اداکار اور گلوکار فواد خان اس وقت بالی ووڈ کے بہترین اداکاروں میں سے ایک بن چکے ہیں جس کے ساتھ ساتھ ماہرہ خان بھی شاہ رخ خان کے ساتھ پہلی بالی ووڈ فلم ’رئیس‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ گلوکار اور اداکار علی ظفر اور عاطف اسلم بھی بولی وڈ میں اپنا سکہ جمع چکے ہیں۔

وقت اشاعت : 22/09/2015 - 13:54:28

Rlated Stars :