فلم " ہوٹل ٹرانسلوانیا ٹو" کافائنل ٹریلر جاری کردیا گیا ،25ستمبر کو ریلیز ہوگی

جمعرات 24 ستمبر 2015 14:14

فلم " ہوٹل ٹرانسلوانیا ٹو" کافائنل ٹریلر جاری کردیا گیا ،25ستمبر کو ریلیز ہوگی

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 ستمبر۔2015ء)فلم " ہوٹل ٹرانسلوانیا ٹو" کافائنل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ فلم دنیا بھر کے سنیما گھروں میں 25ستمبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

2003ء کی ہالی ووڈ کی تھری ڈی کمپیوٹر اینیمیٹڈ فینٹسی کامیڈی فلم ہوٹل ٹرانسلوانیا کے سیکوئل ہوٹل ٹرانسلوانیا ٹوکافائنل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ہدایتکار جینڈی ٹارٹاکووسکی کی اس کامیڈی فلم کی کہانی ڈریکولا کے کردار کے گرد گھومتی ہے جس نے دیوؤں اور بلاؤں کیلئے فائیو اسٹار ریسورٹ بنایا ہوا ہے۔مشعیل مرڈوکا کی پروڈیوس کردہ اس فلم کے مرکزی کرداروں کے ڈائیلاگز کی ڈبنگ معروف ہالی ووڈ اداکار ایڈم سینڈلر،گلوکارہ و اداکارہ سلیناگومزاور ڈیوڈاسپیڈکی آوازوں میں کرائی گئی ہے۔

وقت اشاعت : 24/09/2015 - 14:14:27

Rlated Stars :