سنجے دت خود پر بننے والی فلم میں معاون پروڈیوسر بنیں گے

پیر 28 ستمبر 2015 16:31

سنجے دت خود پر بننے والی فلم میں معاون پروڈیوسر بنیں گے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 ستمبر۔2015ء) بالی ووڈ کے ایکشن اور کامیڈی ہیرو سنجے دت اپنی زندگی پر بننے والی فلم میں معاون پروڈیوسر بنیں گے۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ میں سنجو بابا کے نام سے مشہور اداکار سنجے دت فلموں میں کئی کرداروں کے روپ دھار چکے ہیں جب کہ وہ متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں تاہم اب انہوں نے فلموں میں اداکاری کے بعد پروڈکشن کے میدان میں قدم رکھ دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نامور فلمساز راج کمار ہیرانی بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی زندگی پر فلم بنا رہے ہیں جس کے لیے انہوں نے اسکرپٹ بھی تیار کرلیا ہے جب کہ اس حوالے سے ڈائریکٹر راج کمار کا کہنا تھا کہ سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپورنبھائیں گے اور سنجے دت نے فلم کے معاون پروڈیوسر بننے کا فیصلہ کیا ہے۔

وقت اشاعت : 28/09/2015 - 16:31:59

Rlated Stars :