ایشا دیول کی کنیر آف فٹ پاتھ کو آسکرایوارڈ کے لئے منتخب کر لیا گیا

پیر 28 ستمبر 2015 16:37

ایشا دیول کی کنیر آف فٹ پاتھ کو آسکرایوارڈ کے لئے منتخب کر لیا گیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 ستمبر۔2015ء) بالی وڈ کی اداکارہ ہیمامالنی کی بیٹی ایشا دیول کی فلم ” کنیر آف فٹ پاتھ ٹو “ کو آسکر ایوارڈز کے لئے منتخب کر لیا گیا ہے ۔ 88 اکیڈمی ایوارڈز بھارت کے لئے دوہری کامیابی ہیں ۔

(جاری ہے)

ایشا کی فلم سے قبل ایک اور بھارتی فلم ” کورٹ “ کو بھی اسی سال آسکر ایوارڈز کے لئے نامزد کیا گیا تھا ۔ ” کنیر آف فٹ پاتھ ٹو“ ڈائریکٹر عرشن سریکانتھ کی 2006 میں بنائی گئی کنیر آف فٹ پاتھ کا سیکوئل ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایشا کا کہنا تھا کہ مجھے بے حدخوشی ہے کہ میری فلم کناڈا فلم آسکر کے لئے منتخب ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ میری والدہ بھی اس پر بے حد خوش ہیں ۔

وقت اشاعت : 28/09/2015 - 16:37:56