ایکشن کردار کرنا بہت پسند ہے ، ایمی جیکسن

جمعرات 1 اکتوبر 2015 15:29

ایکشن کردار کرنا بہت پسند ہے ، ایمی جیکسن

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اکتوبر۔2015ء) بالی وڈ اداکارہ ایمی جیکسن نے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ سے ایکشن رول کرنا چاہتی تھیں اور سنگھ از بلنگ ان کے لئے بہترین موقع تھا ۔ انہوں نے اپنی آنے والی فلم سنگھ از بلنگ کی پروموشن کے موقع پر کہا کہ میں شروع سے ہی بطور ایکشن ہیروئن کردار ادا کرنا چاہتی تھی کیونکہ ہالی وڈ میں اس طرح کے کردار ادا ہیروئن بہت کم کرتی ہیں اور سنگھ از بلنگ میں مجھے اپنے خواب کو سچ ثابت کرنے کا موقع ملا ۔

انہوں نے کہا کہ ایکشن کردار میں کرنا چاہتی تھی اور مستقبل میں بھی اس طرح کے کردار ادا کروں گی لیکن اس کے ساتھ ساتھ ڈانس اور گانے بالی وڈ کا اہم حصہ ہیں اس لئے میری ترجیح اس طرح کے کردرار ہی ہوں گے انہوں نے کہا کہ وہ اکشے کمار کے ساتھ مستقبل میں بھی مزید کام کرنا چاہیں گی اکشے ایک عظیم اداکار ہیں وہ کام کے دوران بہت سنجیدہ ہوتے ہیں لیکن اس دوران وہ مذاق بھی کرتے ہیں مجھے ان کے ساتھ کرنے میں بہت مزہ آیا اور میں مستقبل میں ان کے ساتھ مزید فلمیں کرنا چاہوں گی انہوں نے فلم کے دوران میری ایکشن سین کے دوران بہت مدد کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بطور اداکارہ میں مختلف قسم کے کردار ادا کرنا چاہتی ہوں مں کسی بھی اچھے سکرپٹ کے ساتھ انصاف کر سکتی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ میری ہالی وڈ میں شروعات ہے اس کے بعد میرے پاس کئی پراجیکٹس ہیں لیکن میں سکرپٹ اور کردار کو دیکھ کر فلموں میں کام کرنے کا فیصلہ کروں گی ۔

وقت اشاعت : 01/10/2015 - 15:29:57

Rlated Stars :