فلم’ ’پریم رتن دھان پایو“ نومبر میں ریلیز کی جائے گی

جمعہ 2 اکتوبر 2015 12:20

فلم’ ’پریم رتن دھان پایو“ نومبر میں ریلیز کی جائے گی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 اکتوبر۔2015ء)بولی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی نئی فلم ’پریم رتن دھان پایو‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے جس میں اداکار ایک بار پھر پریم کے کردار میں نظر آئیں گے۔فلم’ ’پریم رتن دھان پایو“ نومبر میں ریلیز کی جائے گی۔سلمان نے فلم کی ٹیگ لائن ٹوئٹر پر اپنے شائقین سے شیئر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ سب کی فیملی میں مشکلات ہوتی ہیں لیکن وہ خوش نصیب ہوتے ہیں جس کی فیملی ہوتی ہے۔

فلم پریم رتن دھان پایو میں سلمان خان کے ہمراہ سونم کپور اور انوپم کھیر اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔اس ٹریلر میں سلمان خان کا تعلق راجھستان کے شاہی خاندان سے دکھایا گیا ہے، ٹریلر سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اس فلم میں خاندان کو بہت اہمیت دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سلمان خان فلم میں ڈبل کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ہدایت کار سورج برجاتیہ کی پروڈکشن کمپنی راج شری پروڈکشنز نے سلمان خان کو فلموں میں ’پریم‘ نام سے پہچان دلائی، سلمان نے متعدد فلموں میں پریم کے نام سے اداکاری کی جس میں ’میں نے پیار کیا‘، ’ہم آپ کے ہیں کون‘، ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ شامل ہیں۔

سلمان خان نے آخری مرتبہ 2011 کی فلم ’ریڈی‘ میں ’پریم‘ نام سے کردار ادا کیا تھا۔فلم’ ’پریم رتن دھان پایو“ نومبر میں ریلیز کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 02/10/2015 - 12:20:16

Rlated Stars :