کیا یوویکا چوہدری بنیں کی بگ باس کی مہمان ؟

جمعہ 9 اکتوبر 2015 16:37

کیا یوویکا چوہدری بنیں کی بگ باس کی مہمان ؟

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) معروف بھارتی ٹی وی اداکاری یو ویکا چوہدری کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ ”بگ باس 9“ میں بگ باس کی مہمان بنیں گی۔ہاٹ گرل یوویکا آجکل بھارتی ٹی وی چینل ”لائف او کے“ کے دفعہ 420میں کام کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق یوویکا سے بگ باس آرگنائزرز کی ٹیم کی طرف سے بگ باس 9میں حصہ لینے کیلئے رابطہ کیا گیاہے۔قابل اعتماد زرائع کی رپورٹ کے مطابق اگرچہ ابھی یوویکا اور شو آرگنائزرز کے درمیان مانیٹری معاہدہ طے نہیں پا سکا تاہم اداکارہ شو کا حصہ بننے پر بے حد پر جو ش ہیں۔علاوہ ازیں جب اداکارہ سے ایس ایم ایس کے زریعے اس بارے میں پوچھا گیا تو انکا کہنا تھا کہ وہ فی الحال اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتیں

وقت اشاعت : 09/10/2015 - 16:37:21