فلمسٹار حبیب معمر ترین اداکار بن گئے

جمعہ 9 اکتوبر 2015 17:37

فلمسٹار حبیب معمر ترین اداکار بن گئے

لاہور۔9 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) فلمسٹار حبیب فلم انڈسٹری کے معمرترین اداکار بن گئے۔ وہ اپنے فنی کیریئر کے 60برس مکمل کرچکے ہیں اور ان کی تاحال فنی مصروفیات جاری ہیں۔

(جاری ہے)

حبیب نے ایک ملاقات میں بتایا کہ وہ اپنے فنی کیریئر سے خوش اور مطمئن ہیں۔اللہ تعالیٰ نے انہیں دنیا میں بہت کچھ دیا اور وہ ہردم اپنے رب کے شکر گزار رہتے ہیں۔حبیب نے کہا کہ انہوں نے ساری زندگی اچھی اور معیاری اداکاری کرنے کے لئے بھرپور محنت کی۔فلم انڈسٹری کا عروج دیکھا،آج بھی وہ فلم انڈسٹری کی کامیابی اور ترقی کے لئے دعا گو رہتے ہیں۔

وقت اشاعت : 09/10/2015 - 17:37:49