46ویں بھارتی انٹر نیشنل فلمی میلے میں پاکستانی فلموں کو شرکت کی دعوت

اتوار 11 اکتوبر 2015 15:21

46ویں بھارتی انٹر نیشنل فلمی میلے میں پاکستانی فلموں کو شرکت کی دعوت

لاہور۔11 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اکتوبر۔2015ء)20نومبر 2015ء کو بھارت کے ”شہر گوا“میں 46ویں انٹر نیشنل فلم میلے میں شرکت کیلئے پاکستانی فلموں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں سنسر بورڈ اسلام آباد کی طرف سے فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن لاہور کو ایک مراسلہ موصول ہواہے جس میں لکھا ہے کہ جو فلمساز فلمی میلے میں شرکت کے خواہشمند ہوں وہ دفترسے رابطہ قائم کرسکتے ہیں یا اسلام آباد فلم سنسر بورڈ سے رجوع کرلیں۔ اس سلسلے میں متعدد فلم سازوں نے اپنی فلمیں بھارتی فلمی میلے میں بھیجنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔

وقت اشاعت : 11/10/2015 - 15:21:19