نئی دہلی میں رنگا رنگ فیشن ویک ،سنیل شیٹھی کی بیٹی آتھیاریمپ پر

بدھ 14 اکتوبر 2015 17:01

نئی دہلی میں رنگا رنگ فیشن ویک ،سنیل شیٹھی کی بیٹی آتھیاریمپ پر

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اکتوبر۔2015ء)نئی دہلی میں ہونیوالے ایمازون انڈیا فیشن ویک میں2016 کیلئے موسمِ سرما اور بہار کے دیدہ زیب اور دلکش ملبوسات کی نمائش کی گئی جس میں ماڈلز نے ریمپ پر فیشن کے خوب جلوے بکھیرے۔

(جاری ہے)

رنگا رنگ فیشن ویک میں بھارت کے 16ڈیزائنرز نے اپنے تیار کردہ ملبوسات پیش کئے جن میں بنارسی کپڑا خاص طور پر توجہ کا مرکز بنا رہا۔شو کو چار چاند اس وقت لگے جب معروف بالی و وڈ اسٹار سنیل شیٹھی کی بیٹی اور ابھرتی ہوئی نئی اداکارہ آتھیاشیٹھی بھی ریمپ پر آئیں اور ان دیدہ زیب ملبوسات کی نمائش کرتے ہوئے ریمپ پر واک کی۔ڈیزائنرز نے جدید فیشن سے آراستہ ملبوسات نمائش کیلئے کئے، جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔

وقت اشاعت : 14/10/2015 - 17:01:47

Rlated Stars :