پریم رتن دھن پایو، میں سلمان خان کیلئے خالص سونے سے شیروانی تیار کی گئی

منگل 20 اکتوبر 2015 15:24

پریم رتن دھن پایو، میں سلمان خان کیلئے خالص سونے سے شیروانی تیار کی گئی

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اکتوبر۔2015ء)بولی ووڈ سپر سٹار سلمان خان کی نئی آنے والی فلم ”پریم رتن دھن پایو“ کا ٹریلر دیکھنے کے بعد ایک چیز تو واضح ہو جا تی ہے کہ سورج برجاتیا نے اپنے فنی سفر کی شاندار ترین فلم تخلیق کر نے کی کو شش کی ہے۔رپورٹ کے مطابق سلمان خان نے فلم کے ٹائٹل سانگ میں جو شیروانی زیب تن کر رکھی ہے اس پر خالص سونے سے کڑھائی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں اس پر لگے بٹن بھی خالص سونے سے تیار کیے گئے ہیں۔سلمان خان کیلئے یہ شاندار ڈریس معروف ڈریس ڈیزائنرالویرا خان اور ایشلے ریبیلو نے تیار کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بجرنگی بھائی جان ”پریم رتن دھن پایو میں “ شہزادے کا کردار ادا کر رہے ہیں۔گزشتہ روایت قائم رکھتے ہوئے سلمان خان کی یہ فلم بھی ہر عمر کے افراد کیلئے خوبصورت تحفہ ثابت ہو گی۔سلمان خان کی ”پریم رتن دھن پایو“ دیوالی کے موقع پر رواں سال12نومبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

وقت اشاعت : 20/10/2015 - 15:24:21

Rlated Stars :