ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کی دھمکیوں کے بعد ہندوستان کے حمایتی اب کہاں غائب ہوگئے ہیں: شان

muhammad ali محمد علی بدھ 21 اکتوبر 2015 19:47

ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کی دھمکیوں کے بعد ہندوستان کے حمایتی اب کہاں غائب ہوگئے ہیں: شان
اہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.21اکتوبر 2015 ء) معروف پاکستانی اداکار شان نے کہا ہے کہ ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کی دھمکیوں کے بعد ہندوستان کے حمایتی اب کہاں غائب ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں ہندو انتہاء پسند تنظیموں کی جانب سے مسلمانوں اور خاص کر پاکستانیوں کو مسلسل دھمکیاں دینے اور حراساں کیے جانے پر پاکستانی سپر سٹار اداکار شان پھٹ پڑے ہیں۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں شان نے سوال کیا کہ پاکستان میں موجود وہ لوگ جو بھارت کی حمایت کرتے نہیں تھکتے ہیں وہ اب شیو سینا کی حرکتوں کے بعد کہاں غائب ہوگئے ہیں؟ بھارت میں انتہاء پسند ہندوں کے حرکات کے بعد اب ان لوگوں کو اندازہ ہو جانا چاہیئے کہ دونوں ممالک کے بیچ سرحد کیوں موجود ہے۔ یاد رہے کہ شان بھارت کے حوالےسے تنقیدی رویے رکھنے کیلئے مشہور ہیں اور بھارت میں کام کرنے والے پاکستان شوبز کے افراد پر بھی تنقید کرتے رہتے ہیں۔
وقت اشاعت : 21/10/2015 - 19:47:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :