دیپکا پڈکون ”شاہ رخ خان “کے سٹائل کی پرستار

جمعہ 23 اکتوبر 2015 17:08

دیپکا پڈکون ”شاہ رخ خان “کے سٹائل کی پرستار

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اکتوبر۔2015ء)بولی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکار دیپکا پڈکون کا کہنا ہے کہ وہ سپر ہیروشاہ رخ خان کے فیش اور کپڑوں کے سٹائل سے بے حد متاثر ہیں۔ اداکارہ نے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران بتایا کہ وہ چاہتی ہیں کہ انکا ساتھی شاہ رخ خان کے انداز میں کپڑوں کاانتخاب کرے۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ اگرچہ انکے ساتھی رنویر سنگھ کا سٹائل بھی بہت اچھا ہے اور انکے کپڑوں کا انتخاب بھی بے حد منفرد ہے تاہم انھیں شاہ رخ خان کی ڈریس کولیکشن ہی پسند ہے۔

واضح رہے اداکارہ حال ہی میں اپنا فیشن برانڈ بھی لانچ کر چکی ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ اداکارشاہ رخ خان ذیادہ تر ٹی شرٹس اور جینز میں نظر آتے ہیں ، تاہم انھیں اداکار کے کپڑوں کی کو لیکشن ہمیشہ متاثر کرتی ہے۔ خواتین کے سٹائل کے متعلق اداکارہ دیپکا کا کہنا تھا کہ انھیں ہمیشہ سے شری دیوی اور ہیما مالنی کا انداز بے حد پسند رہا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ شوبز سے تعلق رکھنے والی یہ دونوں شخصیات کپڑوں کو پہننے کے سلیقے سے بخوبی واقف ہیں۔

وقت اشاعت : 23/10/2015 - 17:08:00

Rlated Stars :